یوسی13،لیگی چیئرمین، وائس چیئرمین  کی ایک ماہ کی نظر بندی کیخلاف دائر  رٹ درخواست پر ریکارڈ طلب سماعت22اپریل تک ملتوی کرنیکا حکم

یوسی13،لیگی چیئرمین، وائس چیئرمین  کی ایک ماہ کی نظر بندی کیخلاف دائر  رٹ ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس چوہدری عبد العزیز نے یوسی 13 کے لیگی چئیرمین اور وائس چیرمین کی ایک ماہ کی نظر بندی کے خلاف دائر رٹ درخواست پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر ناصر احمد قریشی نے کونسل ضیا الرحمن رندھاوا کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ لیگی چیئرمین محمود احمد قریشی اور وائس چیئرمین عمران کو ڈپٹی کمشنر نے 12 اپریل کو نظر بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ یہ حکم لیگی کارکنوں کے ساتھ دشمنی کی بنیاد پر جاری ہوا جس میں مقامی رکن قومی اسمبلی بھی ملوث ہیں۔ مزکورہ افراد کو 12 اپریل کو نظر بند کیا اور 13 اپریل ہو نقص امن، دہشتگردی، ڈکیتی اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمہ میں ملوث کردیا گیا۔ وجہ عناد یہ کہ لیگی کارکنوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر یوسی کے پارکس میں تزئین و آرائش کا کام کرایا اور گرین اینڈ کلین پاکستان مہم شروع کررکھی تھی اسی تنازع پر انکو نظر بند کردیا گیا ہے جو کہ آئین و قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -