نوشہرہ شرقی میں پل کا سنگ بنیاد، لوگوں کو  سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح، فاروق امان اللہ

نوشہرہ شرقی میں پل کا سنگ بنیاد، لوگوں کو  سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح، ...

  

 راجن پور(تحصیل رپورٹر) سردارفاروق امان اللہ خان دریشک (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 نے بستی عبدالرشید کورائی قادرہ کریک نوشہرہ شرقی میں پل کا سنگ  بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا  کام میں کسی قسم  کی کوتاہی اور میٹریل میں کمی بیشی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا راجن پور ضلع میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی قیادت میں جو کہ راجن پور کی تاریخ میں پہلی بار ترقی کا سفر جاری ہے انشا اللہ الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے اللہ پاک کی مدد سے پورے کیے جائیں گے   اس موقع پر  سید راشد شاہ سردار  ثقلین اکبر خان جسکانی،سردار عبداللہ عامر دریشک سردار ساجد اعظم خان گوپانگ جند وڈا خان  کورائی عبدالرشید خان کورائی اصغر دل منظور گوپانگ افسر تیرن فرید بخش ڈنگر اکبر دل سجاول گوپانگ اسلم خان دریشک غلام نبی سامٹیہ شمل خان دل حاجی حق نواز عبدالغفور ڈنگر حفیظ دریشک خادم خان دریشک  سمیت کافی تعداد میں دوست شریک تھے۔

فاروق امان اللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -