تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ایمرجنسی میں سٹاف  کی ویڈیو بنانے والے کوعملے نے دھرلیا، پٹائی  کے بعد پولیس کے حوالے، مقدمہ بھی درج

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ایمرجنسی میں سٹاف  کی ویڈیو بنانے والے کوعملے نے ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر کی ایمر جنسی میں سٹاف کی ویڈیو بنانے والے کو عملہ نے دھر لیا،پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے ایم ایس کی مدعیت میں وڈیو بنانے والے کے خلاف مقدمہ درج کر(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

لیا،چند روز پہلے بھی ٹائیگر فورس کے نام سے جعلی افراد لیبر روم میں ڈیوٹی پر موجود سٹاف اور خواتین کی ویڈیو بھی بناتے رہے تھے، اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کی ایمرجنسی میں گزشتہ روز نیو سبزی منڈی کوٹ ادو قاری خوشی عبدالشکور نا نوری آیا اور ایمرجنسی میں ڈیوٹی  پر موجود سٹاف کی ویڈیو بنانے لگا،ڈیوٹی پر موجود سٹاف کے پوچھنے پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر عملہ نے اسے قابو کر لیا اور خوب چھترول کی،بعد ازاں ایم ایس نے پولیس کو کال کرکے اس کو پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس سٹی کوٹ ادو نے عبدالشکور نوناری کو حوالات میں بند کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 319/21زیر دفعہ 506/186کر لیا،ایم ایس ڈاکٹرمہر محمد اجمل کے مطابق چند روز قبل بھی نامعلوم افراد جو اپنے آپ کو ٹائیگر فورس کے نمائندے ظاہر کرتے تھے لیبر روم میں ڈیوٹی پر موجود سٹاف اور چیک اپ کے لیے آئی خواتین کی ویڈیو بھی بناتے رہے تھے۔

مقدمہ درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -