پی ڈی ایم ٹی ایل پی کے معاملے پر سیاست کرنا چاہتی ہے، شہباز گل

   پی ڈی ایم ٹی ایل پی کے معاملے پر سیاست کرنا چاہتی ہے، شہباز گل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ناکام پی ڈی ایم، اب ٹی ایل پی کے معاملے پر سیاست کرنا چاہتی ہے، نااہل لیگ اسے حالات کی متمنی ہے جس میں انکی گھٹیا سیاست چمک سکے۔شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے ہر حساس مسئلے پر گھٹیا سیاست کرنا ان کا پرانا وتیرہ ہے، نااہل لیگ ایسے نازک حالات پر بھی اپنی گندی سیاست، جھوٹ اور پراپگینڈے میں مصروف ہے، توہین رسالت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر عمران خان نے آواز اٹھائی۔ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اقوام عالم پر واضح کرچکے کہ گستاخی رسول اور توہین رسالت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

شہباز گل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -