خدمت آپکی دہلیز پر، بہاولپور میں ہفتہ صفائی کا افتتاح، ٹیمیں تیار

خدمت آپکی دہلیز پر، بہاولپور میں ہفتہ صفائی کا افتتاح، ٹیمیں تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاول پور(بیورورپورٹ) حکومت پنجاب کے اقدام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی کا افتتاح کردیا گیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی خان نے ربن کاٹ کر کیا۔ ضلع کونسل میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کاموں کے حوالہ سے بہاول پور کو ملک بھر میں نمایاں اعزاز حاصل (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں ضلع بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں اور عوام الناس میں صحت و صفائی کا شعور اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہفتہ صفائی کے دوران عام روٹین سے ہٹ کر کام کیا جائے گا اور تمام محکمہ جات اس خصوصی مہم کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں صفائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے تحت ہفتہئ صفائی کے بعد صحت، ایجوکیشن، ہائی جین، ڈسپوزل آف پینڈنگ فائل ورک اور دیگر امور پر کام کیا جائے گا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نعیم صادق چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد زاہد، چیف ایگزیکٹوآفیسر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نعیم اختر چوہدری، ٹائیگر فورس کے رضاکار، میڈیا کے نمائندگان، بی ڈبلیو ایم سی کے افسران اور سنیٹری ورکرز موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نعیم اختر چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے تحت ہفتہئ صفائی منایا جارہا ہے۔ اس دوران تمام یونین کونسلوں میں صفائی کے انتظامات میں بہتری لائی جائے گی اور تمام امور کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ضلعی صدر ٹائیگر فورس بہلول لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ٹائیگرفورس کے رضا کار اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل میں بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے قائم کردہ سٹال کا معائنہ کیا جہاں ہفتہ صفائی کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے بروشرز اور ویسٹ مٹیریل ری سائیکلنگ کی گئی اشیاء موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر و دیگر افسران نے خود کوڑا کرکٹ تلف کر کے مہم میں حصہ لیا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل ہال میں ہفتہ صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالہ سے واک میں بھی شرکت کی۔
ٹیمیں تیار