رشید آباد چوک، جامع مسجد الفردوس جدید فن تعمیر کا شاہکار
ملتان (سٹی رپو رٹر)رشید آباد چوک پر واقع جامع مسجد الفردوس جدید فن تعمیر کا شاہکار ہے جسے جماعت اہلسنت کے اہم مراکز میں شمار کیا جاتاہے جامع مسجد الفردوس رشید (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
آباد تقریباً 100سال قدیمی مسجد ہے جس کی بنیاد ملک عبد الحق نے رکھی تھی ماضی میں مسجد پانچ مرلہ اراضی پر واقع تھی جوکہ ایک کچے ہال اور بر آمدہ پر مشتمل تھی جبکہ وضو کے لئے نماز ہاتھ سے چلنے والے نلکے سے وضو کرتے تھے 1970میں مسجد کی پہلی بار توسیع کی گئی جس میں مسجد کے قریب موجود پلاٹ خرید کر مسجد اور اس سے ملحقہ مدرسہ بھی شامل کیا گیا جس پر دس لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی تھی بعد ازاں سابق وزیر اعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں رشید آباد چوک کی توسیع اور فلائی اوورکی تعمیر کے دوران مسجد کا خاصہ حصہ سڑک میں آگیا تھا جس کی وجہ سے مسجد کوشہید کرکے دوبارہ سے 2008میں از سر نو تعمیر کیا گیا جس پر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت آئی تھی جامع مسجد الفردوس اس وقت 15مرلہ اراضی پر موجودہے جوکہ بیسمنٹ سمیت تین منزلہ بلڈنگ پر مشتمل ہے مسجد کے اوپر 150فٹ بلند مینار اور ایک سبز گنبد بھی موجود ہے یہ مینار اور گنبد دو ر دو سے تک نظر آتاہے مسجد سے ملحقہ مدرسہ جامعہ سعیدیہ عثمانیہ تعلیم القر آن رشید آبا د بھی موجودہے جس میں تقریباً 200سے زائد طالب علم قر آن کی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ جامع مسجد الفردوس کے مہتمم وخطیب معروف عالم دین علامہ خادم حسین سعیدی ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان قلعوں کو مضبوط بنانے کیلئے ہر مسلمان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
مسجد الفردوس