مردان،نابینا بوڑھی خاتون  کے گھر سے چوری کرنیوالا گرفتار

مردان،نابینا بوڑھی خاتون  کے گھر سے چوری کرنیوالا گرفتار

  

مردان(بیورورپورٹ) پارہوتی پولیس نے نابینہ بوڑھی خاتون کے گھر سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے مال مسروقہ رقم3 لاکھ روپے اوردیگر اشیاء برآمدکرلیں تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ پارہوتی کچہ سڑک سے تعلق رکھنے والی بیوہ نابینہ بوڑھی خاتون مسماۃ (ف) نے اپنے گھر میں چورکے داخل ہونے اور چوری کرنے کی رپورٹ درج کرائی تھی واقعہ کا ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹرزاہداللہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئیواردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پرکارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی انعام جان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او عجب خان ہمراہ پولیس ٹیم نے سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث مبینہ ملزم حماد سکنہ محلہ مسلم آباد تخت بھائی تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔گرفتارملزم نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور اسکی نشاندہی پر مال مسروقہ رقم مبلغ 3 لاکھ روپے اور غیر سلائی شدہ چار عدد جوڑے برآمد کرلئے گئے گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوکرمزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -