مہمند میں بھاری پتھر گرنے سے مزدور جاں بحق 

مہمند میں بھاری پتھر گرنے سے مزدور جاں بحق 

  

 مہمند(نمائندہ پاکستان)مامدگٹ ماربل فیکٹری میں بھاری پتھرکرین کے رسی سے پھسل کر مزدور پرآگرنے سے موقع پر جان بحق۔ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹہ آپریشن کے بعد لاش کونکال کر مامدگٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو ذرائع  ڈسٹرک ریسکیو میڈیا کوارڈنیٹر کے مطابق ضابط خان ولدشیرجان سکنہ مامدگٹ صافی عمر 20سال مامدگٹ ماربل فیکٹری میں کام کررہاتھا کہ میدان سے کرین کے ذریعے کٹائی کیلئے اٹھائی پتھر کرین کی رسی سے پھسل کر مزدور ضابط خان پرگرکر موقع پرجان بحق ہوگئے۔ جبکہ ریسکیو کوواقع کی اطلاع ملتے ہی پہنچ کر ایک گھنٹہ کے آپریشن کے بعد لاش بھاری پتھر سے باہر نکال کرمامدگٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -