پی آئی اے کاکراچی سے سکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان 

پی آئی اے کاکراچی سے سکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان 

  

لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پہلی پرواز 16مئی کوکراچی سے اسکردوکیلئے پی کے455 روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کراچی سے اسکردو کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔پی آئی اے کے مطابق کوروناکے باعث چترال کیلئے معطل کی گئیں پروازیں بحال کر دیں جبکہ لاہور تا اسلام آباد پروازیں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔قومی ایئرلائن پی آئی اے نے جنوبی پنجاب رحیم یارخان کیلئے پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع کر دی ہیں۔پی آئی اے کی کراچی سے رحیم یارخان اور کراچی ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ رحیم یارخان کے لئے یکطرفہ کرایہ8800روپے مقرر کیا گیا ہے۔

پی آئی اے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -