نا اہل حکمرانوں نے ریاست کی رٹ فارغ کر دی،رانا ثناء اللہ 

 نا اہل حکمرانوں نے ریاست کی رٹ فارغ کر دی،رانا ثناء اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہاہے کہ نا اہل حکمرانوں نے ریاست کی رٹ فارغ کر دی ہے، عمران خان حواس باختہ انسان ہیں، عمران خان کو معلوم ہی نہیں کہ سلمان رشدی نے کب کتاب لکھی اور اس وقت وزیراعظم کون تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی یا مسلم لیگ (ن)نے کوئی بیان جاری نہیں کیا بلکہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پانچ ماہ میں معاہدہ پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لائے، پارلیمنٹ تحریک لبیک کے لوگوں سے بات کرتی، انہیں سمجھانے والی بات سمجھائی جاتی، 20 اپریل کو معاہدہ ختم ہو رہا تھا، تحریک لبیک کے سربراہ کو پہلے کیوں گرفتار کیا گیا، آپ معاہدہ ختم ہونے سے 10 دن پہلے ان پر چڑھ دوڑے اور گرفتاریاں شروع کر دیں۔
رانا ثناء اللہ