بھارت سے ہانگ کانگ کی پرواز میں 47مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

بھارت سے ہانگ کانگ کی پرواز میں 47مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

  

 ہانگ کانگ سٹی (ا ین ای آئی)ہانگ کانگ نے بھارت کیساتھ ساتھ پاکستان اور فلپائن سے بھی تمام کمرشل پروازوں کی آمد پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی سے ہانگ کانگ پہنچنے والی بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز کے 47 مسافروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نکلنے پر ہانگ کانگ نے بھارت سے تمام کمرشل پروازوں کی آمد پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کردی ہے۔ہانگ کانگ نے پابندی کی اس فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کردیا ہے۔ حکام کے مطابق کورونا مثبت کے تمام مسافر بھارتی وستارا ائیرلائن کے ذریعہ ہانگ کانگ پہنچے تھے۔ حکام کے مطابق وستارا ائیر کی ہانگ کانگ پہنچنے والی پرواز میں 188 مسافر سوار تھے، تمام مسافروں کے ائیرپورٹ پر ٹیسٹ لئے گئے۔ جن میں 47 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت نکلے۔ 

کورونا مسافر 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -