کورونا وائرس،ہائیکورٹ  کی تمام عدالتوں کو احتیاطی  تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت 

کورونا وائرس،ہائیکورٹ  کی تمام عدالتوں کو احتیاطی  تدابیر اختیار کرنے کی ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر) کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافے کے پیش نظر ماہ رمضان میں پشاور ہائی کورٹ نے صوبے کے تمام عدالتوں کو کورونا وائرس سے  اختیاطی تدابیر اپنانے کے ہدایات جاری کردیئے۔  پشاور ہائی کورٹ  کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق تمام ضلعی عدالتوں کو  ماہ رمضان  اختیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے ہدایات جاری کرد دیئے اور تمام ضلعی عدالتوں کے ماسک پہننے، سینٹا ئزر کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کا کہا گیا ہے، سرکلر کے مطابق  دوران کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ماہ رمضان میں ہر ضلعی جج  اپنے متعلقہ ضلعی انتطامیہ کے ساتھ تعاون جاری کریں اس کے علاوہ جوڈیشل مجسٹریٹ جیلوں کے اند ر گرفتار ملزمان اور قیدیوں کی حاضری یقینی بنائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -