ا مریکہ کی اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔ گزشتہ روز بھارت برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بھارت کو 23 اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔برطانوی سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہین کوک کا کہنا تھا کہ فیصلہ کورونا سے بچا ؤکیلئے کیا گیا ہے۔
سفری پابندی