پی ٹی آئی نے ملک کو اقتصادی اور معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا: حاجی غلام بلور

      پی ٹی آئی نے ملک کو اقتصادی اور معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا: حاجی غلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر)اے این پی کے بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کے عمران نیازی کی حکومت نے پاکستان کو اقتصادی اور معاشی طور پر تباہ و برباد کر دیا ہے۔مہنگائی بے روزگاری معاشی بدحالی غربت میں اضافہ بجلی  اور گیس بل غریب کی  دسترس سے باہر کردیا گیا ہے۔غربت کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں میں ڈبونے ہونے کے بعد آب گروہی بھی رکھ دیا ہے۔ملک کو معاشی بدحالی سے دوچار کرنے کے بعد آج اپنی بیوقوفی کم ظرفی اور اپنی جھوٹی خودساختہ نام نہاد آنا کی وجہ سے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے والوں اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے چاہنے والوں کو آپس میں لڑا دیا گیا۔دونوں طرف سے شہید ہونے والوں کا خون اب کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں۔اگر آپ اپنی انا کو نہ دیکھتے اور ٹی ایل پی کے پانچ دس لیڈروں کو پرائم منسٹر ہاس میں بلا کر ساتھ بٹھا کر اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کرتے تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا تھا۔آپ کے وزیروں اور مشیروں سے مسئلہ حل ہونے کا امکان نہ پہلے تھا اور نہ رہے گا۔آپ سلیکٹرز کو سوچنا چاہیے کہ جو حکومت نہ تو معاشی مسائل حل کر سکتی ہے اور نہ ہی قانون کی عمل داری قائم کر سکتی ہے تو کیا اس حکومت کو حکومت کرنے کا کوئی حق ہے۔اب اس ملک میں جلد از جلد نے انتخابات کروا کر قوم کو  اپنے حقیقی نمائیندوں کے حوالے کرنا ہو گا۔تاکہ ملک کو مزید تباہی اور بربادی سے بچایا جا سکے

مزید :

صفحہ اول -