شہرقائد،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2افرادجاں بحق

شہرقائد،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2افرادجاں بحق جبکہ گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے بھی ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل سی او ڈیپی ایس اوپمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 40سالہ نوجوان عبدالرحمن ولد حفیظ الرحمن جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش کوچھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کی گئی۔بلدیہ نادرن بائی پاس بجلی گھر کے قریب ٹریفک حاد ثے میں 30 سالہ نامعلوم راہگیرجاں بحق ہوگیا لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔اورنگی ٹاؤن خیبر کالونی بدر چوک کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسکی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35سالہ عثمان ولدایوب کے نام سے ہوئی ہے۔