شہرقائد،کورنگی میں نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائدکے علاقے کورنگی میں نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی جبکہ گلستان جوہر سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح عوامی کالونی کے علاقے باغ کورنگی گلشن ملت ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان 21 سالہ جنید ولد غلام قادرہلاک ہوگیا،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقع خودکشی کا نتیجہ ہے،فوری طور پر خودکشی وجہ سامنے نہیں آسکی،پولیس نے اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایاکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ادھرگلستان جوہر کے علاقے بلاک اے نائن کے قریب رشتی گوٹھ سے ایک شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع معائنے کے بعد لاش ایمبولنس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کردی، پولیس حکام کے مطابق متوفی کی عمر پچاس سے پچپن سال کے درمیان ہے انکی جیب ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے شناخت ہوسکے، تاہم وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی، تاہم پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔