گندم کی سمگلنگ ناکام، 22ٹرک پکڑے گئے، انچارج خریداری مرکز گرفتار

گندم کی سمگلنگ ناکام، 22ٹرک پکڑے گئے، انچارج خریداری مرکز گرفتار

  

 گکھڑمنڈی، نوشہرہ ورکاں (نمائندگان خصوصی) گکھڑ منڈی اور نوشہرہ ورکاں میں گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مجموعی طورپرگندم سے بھرے 22 ٹرک قبضے میں لے کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گکھڑ اور وزیرآباد سے سمگل کی جانے والی گندم سے بھر مجموعی طور پر 16 ٹرک قبضہ میں لئے گئے۔  قبضہ میں لئے گئے ٹرکوں سے19ہزار 200 بوری گندم برآٗمدکی گئی قبضہ میں لی گئی۔ گندم کو سرکاری گوداموں میں منتقل ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح لطیف گوجر انچارچ مرکز خریداری گندم قلعہ دیدار سنگھ نے پرائیویٹ افراد یوسف کھوکھر عامر دوچھہ اور دیگر کے ہمراہ مرکز خریداری گندم نوکھر سے زبردستی گندم کے 6 ٹرک لے جانے کی کوشش کی جس پر نوکھر سنٹر کے انچارج نے پولیس ایمرجنسی 15 پر کال کر کے پولیس کو بلایا تو لطیف گوجر نے پولیس کارروائی پر بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہر ہ ورکاں راشد اقبال نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو لطیف گوجر کے غیراخلاقی اور غیر پیشہ وارانہ رویہ کے بارے رپورٹ کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایکشن لیتے ہوئے لطیف گوجر کو معطل کرکے گرفتار کروا دیا ہے۔

گندم کی سمگلنگ 

مزید :

صفحہ اول -