میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 6مئی تک ملتوی

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 6مئی تک ملتوی
میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 6مئی تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری دیگر کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت چھ مئی تک ملتو ی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خا ن نے کی۔ سماعت کے دوران آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل نے ملزمان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی جس پر جج اعظم خان نے سوال کیا کہ کیا امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی؟،کیا ابھی تک مظاہرین سڑکوں پر ہیں؟ ۔
وکیل شکیل ملزمان نے عدالت کو جواب دیا کہ حالات ابھی ٹھیک نہیں۔ جج احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ حالات خرابی کی طرف جائیں،امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو ملک کیلئے بہت نقصان دہ ہوگا۔
عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 6مئی تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -