شوگر سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، نیب نے دو حکومتی شخصیات کو طلب کر لیا 

شوگر سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، نیب نے دو حکومتی شخصیات کو طلب کر لیا 
شوگر سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، نیب نے دو حکومتی شخصیات کو طلب کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شوگر سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، نیب نے دو حکومتی شخصیات کو طلب کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے صوبائی وزیر اسلم اقبال اور صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کو چار مئی کو نیب راولپنڈی میں طلب کر لیاہے ، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دونوں حکومتی شخصیات سے تحقیقات کرے گی ، دونوں کو 2018-19 میں شوگر پر دی جانے والی سبسڈی کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کر دی ہے۔ نیب نے ایکسپورٹ کا اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیاہے ۔ اس کے علاوہ نیب نے شوگر سکینڈل کی تحقیقات میں پنجاب میں شوگر ملز کو دی جانے والی سبسڈی کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے ۔

مزید :

قومی -