پاکستان نے کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل ٹاور نصب کر دیا

پاکستان نے کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل ٹاور نصب کر دیا
پاکستان نے کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل ٹاور نصب کر دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل ٹاور نصب کر دیا جو  کوہ پیماوں کے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے ماتحت مواصلات کی خصوصی ٹیم نے کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل فون ٹاور نصب کیا،اس اقدام کا مقصد سیاحوں اور کوہ پیماوں کو سہولت فراہم کرنا ہے ،وہ کوہ پیما جو کے ٹو کو سر کرنے کوشش کرتے ہیں انہیں اپنی ٹیموں کیساتھ رابطہ کرنے میں آسانی ہوگی ۔

وزیر سیاحت گلگت بلتستان ناصر علی خان نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ کوہ پیما اور سیاح اب پہاڑ پر موبائل فون اور انٹر نیٹ دونوں استعمال کر سکتے ہیں جبکہ اس سے قبل انہیں بیس کیمپ سے رابطے میں رہنے کیلئے سیٹلائٹ فون پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔سردیوں میں موسم کی سختی کی وجہ سے کوہ پیماوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ،

ناصر علی خان کے مطابق گلگت بلتستان کی حکومت سیاحوں کی سہولت کیلئے مزید اقدامت کر رہی ہے ، لاہور سے سکردو کیلئے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جا رہی ہیں ، حکومت جلد ہی مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کیلئے ایک نیا روٹ کھولنے جا رہی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس خطے میں جلد ہی فورجی انٹرنیٹ کی سہولیات دی جائیں  گی ۔

مزید :

قومی -