سندھ ہائی کورٹ، وزارت تعلیم نے اے اور او لیول کے طلبا کے امتحانات کے متعلق جواب جمع کرادیا

سندھ ہائی کورٹ، وزارت تعلیم نے اے اور او لیول کے طلبا کے امتحانات کے متعلق ...
سندھ ہائی کورٹ، وزارت تعلیم نے اے اور او لیول کے طلبا کے امتحانات کے متعلق جواب جمع کرادیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )سندھ ہائی کورٹ میں اے اور او لیول کے طلبا کے فزیکل امتحانات کے خلاف درخواست پر وفاقی وزار ت تعلیم نے جواب جمع کروادیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں اے اور او لیول کے طلبا کے فزیکل امتحانات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ او اور اے لیول کے امتحان کا انعقاد پالیسی فیصلہ ہے۔امتحانات کی اجازت این سی او سی کے فیصلے کے مطابق دی گئی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے کہ آپ وفاق سے ہدایت لے کر دلائل دے دیں۔عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کرلئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر وکلا کو 22 اپریل کو دلائل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

درخواست گزارطلبہ کے وکیل جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ دنیا بھر میں امتحانات آن لائن لیے جا رہے ہیں۔پاکستان واحد ملک ہے جہاں امتحانات کے لیے بلایا جارہا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ کرونا صورتحال کے باعث امتحان کے لیے اکٹھا کرنا خطرناک ہوگا۔

مزید :

قومی -