شاہد خاقان کی حرکت غیر جمہوری ، غیر اخلاقی تھی ، صداقت علی عباسی 

شاہد خاقان کی حرکت غیر جمہوری ، غیر اخلاقی تھی ، صداقت علی عباسی 
شاہد خاقان کی حرکت غیر جمہوری ، غیر اخلاقی تھی ، صداقت علی عباسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے پارلیمان میں سپیکر کو جوتے مارنے کی بات کی ، ان کی حرکت غیر جمہوری اور غیر اخلاقی تھی ، خود کو پوٹھوہار کا بیٹا کہنے والے نے عدم برداشت کا مظاہرہ کیا۔
شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں شاہد خاقان عباسی سپیکر سے معافی مانگیں، سپیکر کو دھمکی دینے سے اداروں کی تضحیک ہوئی ہے ، لیڈر ایسی بات کریں گے تو معاشرے ، خاندان اور گھر میں تشدد ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -