وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سپیشل چلڈرن ویلج کے قیام کی تجویز کی اصولی منظوری دے دی

 وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سپیشل چلڈرن ویلج کے قیام کی تجویز کی اصولی منظوری ...
 وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سپیشل چلڈرن ویلج کے قیام کی تجویز کی اصولی منظوری دے دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سپیشل چلڈرن ویلج کے قیام کی تجویز کی اصولی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ نے سپیشل چلڈرن ویلج کے قیام کی تجویز کو جلد حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت جاری کردی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہناتھا کہ ویلج کے تعمیراتی کام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کوترجیح دی جائے،ویلج میں خصوصی بچوں کے لیے رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن پالیسی کا نفاذ کیا ہے ،خصوصی بچوں کے لیے حکومت نے 9 نئے ادارے بنائے ہیں ۔
انہوں نے کہا خصوصی بچوں کو سال میں فری 3 یونیفارم اور شوز دیئے جاتے ہیں ، خصوصی بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے 51 نئی بسیں دی گئی ہیں جن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -