علامہ اقبال کے افکار نے مسلمانوں کو نئی فکر دی، فردوس عاشق اعوان

 علامہ اقبال کے افکار نے مسلمانوں کو نئی فکر دی، فردوس عاشق اعوان
 علامہ اقبال کے افکار نے مسلمانوں کو نئی فکر دی، فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجما ن ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے افکار نے مسلمانوں کو نئی فکر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہر دور میں علامہ اقبال کا فلسفہ و سوچ سمجھنے کی ضرورت رہی ہے۔ فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کا بہترین نسخہ ہے۔ اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ پانے کیلئے اقبال کی فکر اور سوچ کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -