خیرپور ، اولڈ نیشنل ہائی وے پر بس اور وین میں تصادم ، 12افراد جاں بحق، 40زخمی 

خیرپور ، اولڈ نیشنل ہائی وے پر بس اور وین میں تصادم ، 12افراد جاں بحق، 40زخمی 
خیرپور ، اولڈ نیشنل ہائی وے پر بس اور وین میں تصادم ، 12افراد جاں بحق، 40زخمی 

  

خیرپور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے ضلع خیرپور میں مسافر بس اور وین کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم کے نتیجے میں12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اولڈ نیشنل ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب مسافر بس اور وین تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار افراد متاثرہ گاڑیوں میں پھنس گئے، جائے وقوعہ پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت متعدد زخمیوں اور لاشوں کو کوچ اور وین کی باڈی کاٹ کر نکالا اور سول اسپتال خیر پور منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، دلخراش واقعے کے بعد سول اسپتال خیرپور میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تصادم کا شکار ہونے والی مسافر وین خیرپور سے ٹھری میر واہ جارہی تھی۔

مزید :

قومی -