اپوزیشن کا قرار داد پر رویہ افسوسناک ہے ، علامہ طاہر اشرفی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اپوزیشن کا قرارداد پر رویہ افسوسناک ہے ، جوتے مارنے کی بات قابل مذمت ہے ۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلامی تعاون کی تنظیم کے ساتھ ہم نے بات کی ، امت مسلمہ اسلامو فوبیا اور ناموس رسالت ﷺ کے مسئلے پر متحد ہے ، اسلامی ممالک کی تنظیم کیساتھ مل کر اس مسئلے کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اس مسئلے پر مستقل بنیادوں پر قانون سازی کی ضرورت ہے ، پاکستان کی قرار داد تھی کہ اقوام متحدہ میں مسئلے پر قانون سازی کی جائے ۔