آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی 

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی 
آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعددوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ملان پہلے جبکہ ایران فنچ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔آئی سی سی ریکنگ میں بابراعظم 844 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے کا چوتھا ، بھارتی کپتان کے ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر رہیں ۔ بولنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے ، افغانستان کے راشد خان دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے آشٹن اگیر تیسرے نمبر پر ہیں ۔ ٹاپ ٹین باولرز میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے ، جبکہ آل راﺅنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل -