وزیر اعظم کارخانے بنانے نہیں ، بند کرانے آئے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

وزیر اعظم کارخانے بنانے نہیں ، بند کرانے آئے ہیں ، مرتضیٰ وہاب
وزیر اعظم کارخانے بنانے نہیں ، بند کرانے آئے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کارخانے بنانے نہیں بلکہ بند کرانے اور غریبوں سے ان کا روزگار چھیننے آئے ہیں ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید کے تقریب میں خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مراد سعید نے جوش خطابت میں بہت بڑا اعتراف کرلیا کہ خیبرپختونخوا سے لوگ علاج کیلئے کراچی آتے ہیں ، این آئی سی وی ڈی میں دو سالوں میں کے پی سے 38 ہزار 323مریض علاج کرانے کیلئے ۔پنجاب سے دو سال میں 17ہزار 187مریض آئے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی گئیں تو لوگ سندھ کیوں آرہے ہیں ۔

مزید :

قومی -