آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 18مئی تک ملتوی

آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 18مئی تک ملتوی
آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 18مئی تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )احتساب عدالت نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 18مئی تک ملتوی کردی۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہو ر احتساب عدالت میں صدرمسلم لیگ(ن) شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت سماعت ہوئی۔ دونوں رہنما احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔کمرہ عدالت میں حمزہ شہبازشریف نے اپنے والد کی خیریت دریافت کی اورسیاسی صورتحال پربھی مشاورت کی گئی۔
 کمرہ عدالت میں شہبازشریف سے صدرمسلم لیگ(ن) پنجاب رانا ثنااللہ ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور عطااللہ تارڑ نے ملاقات کرتے ہوئے لاہورہائیکورٹ میں زیر سماعت ضمانت کیس کی صورتحال کے حوا لے سے آگاہ کیا۔

مزید :

قومی -