پاکستان اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب
پاکستان اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی۔یکم جنوری 2022 سے پاکستان تینوں کمشنز کی رکنیت سنبھالے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے جن تین اہم اداروں کی رکنیت حاصل کی ہے ان میں جرائم کی روک تھام، خواتین کی حیثیت سے متعلق اور پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن شامل ہیں۔ کمیشن معاشرتی اور معاشی امور پر بین الاقوامی تعاون میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انتخابات اقوام متحدہ کے 54 رکنی پرنسپل آرگنائزیشن اکنامک اینڈ سوشل کونسل میں ہوئے تھے۔

تینوں کمشنز کا انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان پرعالمی برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔

مزید :

قومی -