عمران خان کوجھوٹے وعدے کرنے کی بیماری ہے، قادر پٹیل

عمران خان کوجھوٹے وعدے کرنے کی بیماری ہے، قادر پٹیل
عمران خان کوجھوٹے وعدے کرنے کی بیماری ہے، قادر پٹیل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کوجھوٹے وعدے کرنے کی بیماری ہے،شہبازگل میں ہمت ہے تواگوسٹاآبدوزمیں کرپشن کے کردارکانام لیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی پی رہنما قادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمان میں وہ معاہدہ پیش کریں جوفسادکی جڑبناہے، وزیراعظم غلطی کرنے کے بعدپارلیمنٹ میں چھپتے ہیں،ساری خرابی کی جڑعمران خان خود ہیں وہ اپنادماغ ٹھیک کریں یاگھرچلے جائیں۔نالائق وزیراعظم ٹی ایل پی پرپابندی بھی لگاتے ہیں اور پھران سے مذاکرات بھی کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -