ویوو نے 4030  ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری  اور 6.22 انچ ہیلو فُل ویو ڈسپلے والا Y1sسمارٹ فون متعارف کر وا دیا 

ویوو نے 4030  ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری  اور 6.22 انچ ہیلو فُل ویو ڈسپلے والا ...
ویوو نے 4030  ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری  اور 6.22 انچ ہیلو فُل ویو ڈسپلے والا Y1sسمارٹ فون متعارف کر وا دیا 

  

کراچی ( پروموشنل ریلیز)سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے پاکستان میں،اپنی نوجوانوں سے وابستہ وائی سیریز میں، نیا بجٹ سما رٹ فون Y1sمتعارف کروا دیا ۔ ویوو نوجوانوں کو انتہا ئی منا سب قیمت میں جدید تر ین فیچرز اور خوبیوں سے آراستہ سمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے اور وائی سیریز میں یہ نیا اضا فہ اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے ۔ 

 انتہا ئی بہترین ڈسپلے کے لیے نیا Y1s ، 6.22انچ ہیلو فُل ویو ڈسپلے سے مزین ہے ۔ نیز 4030 mAh کی بڑی بیٹری اور سمارٹ پاور مینجمنٹ کی بدولت یہ سمارٹ فون دیر تک چلتا ہے ۔ Y1s اینڈرائیڈ 10 کے ساتھ متعدد جدید فیچرز ، دلکش موڈ ز اور ایفیکٹس سے بھی آراستہ ہے ۔ ویوو کا نیا Y1s اس وقت پاکستان بھر میں 15،999روپے کی قیمت میں دستیاب ہے اور اس میں دو دلکش رنگ Aurora Blue اور Olive Blackپیش کیے گئے ہیں۔

پاورفل پرفارمنس:

Y1s نے بیٹری بیک اپ کے تمام مسائل کو ختم کر دیا ہے ۔ اس کی 4030 mAh کی بیٹری اورجدید سمارٹ پاور مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ اب صارفین اس پر لمبے عرصے تک گیمزاور ویڈیوز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔ 

Y1sمیں 2 گیگا بائیٹ کی ریم اور 32 گیگا بائیٹ کی روم کو شامل کیا گیا ہے ، اس سٹوریج کو 256گیگا با ئیٹس کے میموری کارڈ سے بڑھا یا بھی جا سکتا ہے تاکہ صارفین تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں یادوں کے ایک بڑے ذخیرے کو محفوظ کر سکیں ۔ 

ویوو Y1sاینڈ رائیڈ 10پر کام کرنے والے Funtouch 10.5آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے اور اس میں متعدد جدید متحرک فیچرز کے ساتھ کسٹما ئز سکرین اینیمیشنز، لمبی بیٹری اور رات کو بہترین ڈسلپے کے لیے ڈارک موڈ جیسی منفرد خصوصیا ت بھی موجود ہیں ۔ 

 دلکش ڈیزائن اور سمارٹ فون کی جدید سہولیات :

ویوو Y1sاپنے 6.22 ہیلو فُل ویو ڈسپلے کے ساتھ اپنی سکرین پر ہر عکس ،ہر رنگ کو اور جاذب نظر بنا تا ہے ۔ اس کی سکرین۔ ٹو ۔ باڈی ریشو  88.6فیصد ہے جس سے ویڈیوز دیکھنے اور گیم کھیلنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں اس میں موبائل فون کو دیر تک استعمال کرنے کی صورت میں، آنکھوں کو نقصان دہ نیلی روشنی، سے محفوظ رکھنے کے لیے بہترین آئی پروٹیکشن موڈ اور فلٹرز بھی موجود ہیں ۔  

 منفرد 3D بناوٹ سے آراستہ دلکش Y1sکا وزن صرف 161 گرام اور موٹا ئی 8.28 ملی میٹرز ہے ۔ یہ سمارٹ فون آپ کی ہتھیلی اور گرفت میں انتہائی موزوں انداز سے آجا تا ہے اور آپ ایک ہا تھ سے اسے با آسا نی استعمال کر سکتے ہیں ۔ 

ویوو کے جداگانہ انداز کا نما ئندہ یہ سمارٹ فون قدرت کی خوبصورتی سے مستعار لیے گئے دو دلکش رنگوں  Aurora Blueاور Olive Black میں دستیا ب ہے ۔

فوٹو گرافی کی جدید سہولیات :

ویوو Y1s، AIفوٹوگرافی سے آراستہ 13میگا پکسل ریئر کیمرہ سیٹ اپ سے مزین ہے، جس کے فیچرز کی وسیع رینج فوٹوگرافی کے تجربے کو اور خوشگوار بنا دیتی ہے ۔ ویوو کے خاص بیوٹی فیچرزاور دیگر سہولیات کھینچی گئی تصاویر اور رنگوں کی دلکشی میں یوں اضا فہ کرتی ہیں کہ آپ کی تصا ویر حقیقت کے قریب تردکھا ئی دیتی ہیں ۔ مزید برآں اس میں موجود Bokeh کیمرہ بنیادی شخص کو پس منظر سے جدا کر کے آپ کی تصویر کو اور نمایاں کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔ ویوو Y1s میں 5میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ بھی موجود ہے جس کی تصویر کا معیار بہترین ہے ۔

قیمت اور دستیابی:

ویوو کا نیا Y1s اس وقت پاکستان بھر میں 15,999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے اور اس میں دو رنگ Aurora Blue اور  Olive Blackپیش کیے گئے ہیں ۔ 

ویوو کی جانب سے Y1s کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور  جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

فون کی مکمل معلومات اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں: https://www.vivo.com/pk/products/y1s  

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -