پاکستان کا مستقبل پیپلز پارٹی ہی بدل سکتی ہے، ناصر حسین شاہ 

پاکستان کا مستقبل پیپلز پارٹی ہی بدل سکتی ہے، ناصر حسین شاہ 
پاکستان کا مستقبل پیپلز پارٹی ہی بدل سکتی ہے، ناصر حسین شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی چیئرمین بلاول بھٹو کا ویژن ہے اور پاکستان کا مستقبل بھی پیپلز پارٹی ہی بدل سکتی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ناصر شاہ نے کہا کہ میکرو پاکستان کے سروے کے مطابق سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی ایوریج انکم پاکستان کے کسی دوسرے صوبے کے شہری و دیہی علاقوں سے کہیں زیادہ ہے جب کہ سندھ کی موجودہ شہری علاقوں کی جی ڈی پی انکم ساڑھے 7 ہزار ڈالرز سے بھی زیادہ ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک میں یہ انکم اس سے کہیں کم ہے جو کہ تقریباً ساڑھے 6 ہزار ڈالر بنتی ہے، پنجاب سندھ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔

مزید :

قومی -