اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے بڑا قدم، سب سے بڑا مسئلہ ہی حل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا

اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے بڑا قدم، سب سے بڑا مسئلہ ہی حل کرنے کا ...
اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے بڑا قدم، سب سے بڑا مسئلہ ہی حل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) محکمہ قانون نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے بڑا قدم‘ محکمہ قانون نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے اوورسیز پاکستانی عدالتوں میں ای فائلنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعداوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ای فائل سے کیس دائر کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اوور سیز پاکستانی ویڈیو لنک سے کیس کی بحث میں حصہ لے سکیں گے اور ویڈیو لنک سے شہادت ریکارڈ کرا سکیں گے۔محکمہ قانون نے اوورسیز پاکستانی عدالتوں میں قانون کی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے شہادت اور فائلنگ کی ترمیم کا مسودہ قانون تیار کر لیا گیا ہے۔