اپوزیشن سن لے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں، وزیرا علیٰ عثمان بزدار

اپوزیشن سن لے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں، وزیرا علیٰ عثمان بزدار
اپوزیشن سن لے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں، وزیرا علیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اپوزیشن سن لے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں۔نازک حالات میں اپوزیشن کے انداز سیاست پرافسوس ہواہے۔

 نجی ٹی و ی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کی ہے جن میںسردار ریاض محمود خان مزاری، سید فیض الحسن، حاجی امتیاز احمد چودھری اوربلال اصغر وڑائچ شامل تھے۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت اور حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سپیکرقومی اسمبلی کے بارے میں نازیبا ریمارکس پر اظہار مذمت بھی کیا گیا۔

 عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر جمہوری رویے کامظاہرہ کیا،ایوان کا تقدس سب پرلازم ہے،سابق وزیراعظم کو ایسے نازیبا ریمارکس زیب نہیں دیتے، اپوزیشن حساس معاملات پر بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی، اپوزیشن نے اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی مزموم کوشش کی ہے۔

مزید :

قومی -