برطانوی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، عذرا پیچوہو

برطانوی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، عذرا پیچوہو
برطانوی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، عذرا پیچوہو

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا کا برطانوی ویرینٹ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق عذرا پیچوہونے کہا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کے بعد سندھ میں بھی کرونا کے یوکے ویرینٹ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جینومیک اسٹڈی کے مطابق 50فیصد سیمپلز میں یوکے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ سندھ سے پہلے پنجاب اور خیبرپختو نخوا میں اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔

وزیر صحت سندھ نے سندھ کی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے باعث شاپنگ اور دیگر خریداری کے دوران رش کے اوقات میں وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ اس لیے عوام ایس او پیز سختی سے عمل کریں۔

مزید :

قومی -