ڈاکٹر قبلہ ایاز کااسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کے متعلق بڑ افیصلہ

ڈاکٹر قبلہ ایاز کااسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کے متعلق بڑ افیصلہ
ڈاکٹر قبلہ ایاز کااسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کے متعلق بڑ افیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکسان آ ن لائن ) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کونسل اراکین کو حساس موضوعات پر رائے دینے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اراکین اسلامی نظریاتی کونسل کو ناموس رسالت جیسے حساس موضوعات پر رائے دینے سے روک دیا۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل سفارش آنے سے پہلے اراکین حساس موضوع پر رائے نہ دیں، آپ لوگ اب آئینی ادارے کے ارکان ہیں، میڈیا پر حساس نوعیت پر رائے سے قبل اراکین کونسل سے رائے کے پابند ہونگے، کونسل کی رائے اور سفارش کے بعد ہی رائے دی جاسکے گی۔
انہوں نے وزیر اعظم ،صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کونسل کو فاضل ٹیم دی، اسلامی نظریاتی کونسل میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں، اراکین اپنے اپنے شعبے میں علمی اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں، امید ہے کہ مفتیان کرام ہمیں رہنمائی فراہم کرتے رہیں گے۔

مزید :

قومی -