شہزادہ فلپ کی موت کے بعد ملکہ برطانیہ کو ایک اور صدمہ، قریبی شخصیت چل بسی

شہزادہ فلپ کی موت کے بعد ملکہ برطانیہ کو ایک اور صدمہ، قریبی شخصیت چل بسی
شہزادہ فلپ کی موت کے بعد ملکہ برطانیہ کو ایک اور صدمہ، قریبی شخصیت چل بسی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے شوہر شہزادہ فلپ کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات کے دن ملکہ الزبتھ دوئم کو ایک اور صدمہ اٹھانا پڑ گیا۔ ان کے انتہائی قریبی دوست اور ریسنگ ایڈوائزر سر میکائیل اوسویلڈ، شہزادہ فلپ کی آخری رسومات والے دن 86سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔

 میل آن لائن کے مطابق دہائیوں سے سر میکائیل اوسویلڈ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتہائی قریب تھے۔وہ گھڑدوڑ کے ماہر تھے اور اسی حوالے سے ملکہ کے مشیر بھی تھے۔ ان کی ملکہ الزبتھ کے ساتھ دوستی دہائیوں پر محیط ہے اور اس دوران انہیں بے شمار تقریبات میں ملکہ الزبتھ کے ساتھ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سر میکائیل کافی عرصے سے بیمار تھے اور 17اپریل کے روز ان کی موت واقع ہو گئی۔ریسنگ پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سر میکائیل کی اہلیہ لیڈی اینجیلا نے بتایاکہ ”کوئین مدر (ملکہ الزبتھ دوئم کی والدہ) نے بھی ایک موقع پر میرے شوہر سر میکائیل کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ ان کے پاس دنیا کی بہترین نوکری ہے۔ اس سے بہتر جاب دنیا میں کسی کے پاس نہیں سکتی۔“ 

واضح رہے کہ سر میکائیل 2003ءمیں ملکہ الزبتھ دوئم کے ایڈوائزر مقرر ہوئے تھے۔ وہ 1970ءسے 2002ءتک کوئین مدر کے ساتھ کام کرتے رہے۔ اس دوران بھی ان کی ملکہ الزبتھ دوئم کے ساتھ دوستی رہی اور کوئین مدر کی موت کے بعد وہ ملکہ الزبتھ دوئم کے مشیر بن گئے۔

مزید :

برطانیہ -