جرمنی سے لاپتہ ہونیوالی لڑکی فرانس سے مل گئی لیکن کیا حالت تھی؟ کوئی بھی پریشان ہوجائے

جرمنی سے لاپتہ ہونیوالی لڑکی فرانس سے مل گئی لیکن کیا حالت تھی؟ کوئی بھی ...
جرمنی سے لاپتہ ہونیوالی لڑکی فرانس سے مل گئی لیکن کیا حالت تھی؟ کوئی بھی پریشان ہوجائے

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ماہ قبل جرمنی میں لاپتہ ہونے والی لڑکی 800کلومیٹر دور فرانس میں ایسی حالت میں مل گئی کہ خود کو ہی پہچاننے سے انکار کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 16سالہ لڑکی کا نام ازابیلا بتایا گیا ہے جو جرمنی کے شہر سیلے کی رہائشی ہے۔ 22مارچ کو وہ گھر سے گئی مگر واپس نہ آئی جس پر اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی گئی تاہم وہ گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مل گئی تاہم اس کی یادداشت بالکل ختم ہو چکی تھی اور اسے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کون ہے اور کہاں کی رہنے والی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ازابیلا کے باپ تھامس کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی ذہنی صحت بگڑنے اور یادداشت کھونے کی وجہ طویل لاک ڈاﺅن ہے۔ آن لائن کلاسز نے بھی اس کو شدید ذہنی دباﺅ کا شکار بنایا کیونکہ اس طریقے سے وہ ہوم ورک نہیں کر پاتی تھی۔ اس کی یادداشت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ ہمیں پہچاننا تو درکنار، وہ خود کو بھی نہیں پہچانتی کہ وہ کون ہے۔وہ یہ بھی نہیں بتا سکتی کہ وہ جرمنی سے فرانس کیسے پہنچ گئی اور اس دوران اس کے ساتھ کیا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ازابیلا کو بازیابی کے بعد ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -