’بابر اعظم اور میں نے یہ پلان بنا یا تھا جو کامیاب ہوا اور جیت ملی ‘ محمد رضوان نے اندر کی بات بتا دی

’بابر اعظم اور میں نے یہ پلان بنا یا تھا جو کامیاب ہوا اور جیت ملی ‘ محمد ...
’بابر اعظم اور میں نے یہ پلان بنا یا تھا جو کامیاب ہوا اور جیت ملی ‘ محمد رضوان نے اندر کی بات بتا دی
سورس: twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن )زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 82رنز بنا کر مین آف دی میچ کا ٹائٹل حاصل کرنے والے محمد رضوان نے میچ کی جیت کی وجہ بابر اعظم کے ساتھ اپنی منصوبہ بندی کو قر ار دے دیا۔میچ کے بعد اختتامی تقریب میں بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پچ کا اچھا استعمال کیا ،یہاں پچ مختلف قسم کی تھی جہاں گیند پچ سے ٹکرا کر اوپر کی جانب نہیں اٹھتا اور بلے پر مشکل سے آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور میں نے منصوبہ بنا یا تھا کہ اگر ہم دونوں میں سے کوئی ایک ناکام ہو گیا تو دوسرا اننگ کے آخر تک جانے کی کوشش کرے گا اور یہ منصوبہ کامیاب ہوا۔محمد رضوان نے بتا یا کہ محمد حفیظ کی وکٹ گرنے کے بعد میں ہر بلے باز کو یہ ہی کہہ رہا تھا کہ 150سکور بنا کر جیت سکتے ہیں ۔

مزید :

کھیل -