میتھی قیمہ بنانے کی ترکیب

میتھی قیمہ بنانے کی ترکیب
میتھی قیمہ بنانے کی ترکیب

  

اجزاء

قیمہ 700 گرام

پیاز دو سے تین عدد

ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

تیل حسبِ ضرورت

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹر چار عدد

نمک حسبِ ضرورت

لال مرچ اڑھائی چائے کا چمچ

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

پانی آدھا کپ

(ہری میتھی دو کپ (کٹی ہوئی

ثابت لال مرچ دس سے بارہ عدد

لیموں دو عدد

ترکیب

تیل گرم کرکے پیاز فرائی کرلیں۔ اب اس میں ثابت گرم مصالحہ، بڑے کا قیمہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ پھر ٹماٹر، نمک، پسی لال مرچ اور ہلدی شامل کرکے قیمے کو مزید بھون لیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر اسے گلالیں۔ تھوڑی دیر بعد اس میں کٹی ہوئی ہری میتھی شامل کریں۔

اب ثابت لال مرچ، چھلے لیموں اور ہری مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو ہلکا سا بھون کر اُتاریں اور سرو کریں۔

مزید :

Ramadan -پکوان -