کراچی میں ڈاکوﺅں کی شہری سے لوٹ مار لیکن پھر موقع پر پہنچنے والے کار ڈرائیور نے ایسا کام کردیاکہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

کراچی میں ڈاکوﺅں کی شہری سے لوٹ مار لیکن پھر موقع پر پہنچنے والے کار ڈرائیور ...
کراچی میں ڈاکوﺅں کی شہری سے لوٹ مار لیکن پھر موقع پر پہنچنے والے کار ڈرائیور نے ایسا کام کردیاکہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں ایک کار ڈرائیور نے شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکوﺅں کو گاڑی تلے کچل ڈالا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ڈاکو ایک موٹرسائیکل پر سوارہوتے ہیں، جو اس شہری کو لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں کہ شہری ان کی موٹر سائیکل میں گاڑی دے مارتا ہے۔

 منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری ایک طرف سے آتے ہوئے گاڑی موٹرسائیکل میں دے مارتا ہے اور کچھ دور جا کر تیزرفتاری سے واپس آتا اور دوسری بار ان سے گاڑی ٹکرا دیتا ہے۔ویڈیو کے مطابق پہلی بار گاڑی ٹکرائے جانے کے بعد دونوں ڈاکو موٹرسائیکل اٹھا کر اسے سٹارٹ کرنے اور فرار ہونے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔

 ایک ڈاکو موٹرسائیکل پر بیٹھا ہوتا ہے جبکہ دوسرا پاس کھڑا ہوتا ہے۔ ایسے میں گاڑی پوری رفتار سے آتی اور موٹرسائیکل اور اس کے اوپر بیٹھے ڈاکو کو گھسیٹتی ہوئی اپنے ساتھ ہی لے جاتی ہے جبکہ دوسرا ڈاکو پیدل وہاں سے بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔ یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کمنٹس میں اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ ”ڈاکوﺅں سے نمٹنے کا یہی ایک طریقہ ہے۔ اس کے بغیر ڈاکوﺅں کو نکیل ڈالنا ناممکن ہو چکا ہے۔“

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -