ایک تصویر جس کے بعد خاتون ٹک ٹاکر نے اپنے شوہر کو طلاق دے کر گھر سے ہی نکال دیا

ایک تصویر جس کے بعد خاتون ٹک ٹاکر نے اپنے شوہر کو طلاق دے کر گھر سے ہی نکال دیا
ایک تصویر جس کے بعد خاتون ٹک ٹاکر نے اپنے شوہر کو طلاق دے کر گھر سے ہی نکال دیا
سورس: TikTok/Tylar Paige

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون ٹک ٹاکر نے فیس بک پر اپنے شوہر کی ایسی تصویردیکھ لی کہ اسے طلاق دے کر گھر سے نکال دیا۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق یہ تصویر ایک نائٹ کلب میں کلب کے فوٹوگرافر کی طرف سے بنائی گئی اور کلب کے فیس بک پیچ پر پوسٹ کی گئی تھی۔ ٹیلر پیج نامی اس ٹک ٹاکر کا شوہر اس تصویر میں چند لڑکیوں کے ساتھ کلب میں ڈانس کر رہا ہوتا ہے۔

ٹیلر جب اس تصویر کو بغور دیکھتی ہے تو اس کے شوہر نے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی نہیں پہن رکھی ہوتی۔ ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں ٹیلر بتاتی ہے کہ ”یہ جان کر مجھے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا کہ میرا شوہر باہر اپنا تعارف ایک کنوارے شخص کے طور پر کراتا پھر رہا تھا۔ جب میں نے اس سے اس بابت پوچھ گچھ کی تو کہنے لگا کہ نائٹ کلب والوں نے تصویر میں فوٹوشاپ کے ذریعے انگوٹھی حذف کر دی تھی۔تاہم اب میں اس کے کسی جھوٹ پر مزید اعتبار کرنے کو تیار نہیں تھی لہٰذا اب وہ میرا سابق شوہر بن چکا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -