ایک شخص مشرق میں اور دوسرا مغرب میں ہو، ملک الموت دونوں کی ایک ہی وقت میں روحیں کیسے قبض کرتے ہیں؟

ایک شخص مشرق میں اور دوسرا مغرب میں ہو، ملک الموت دونوں کی ایک ہی وقت میں ...
ایک شخص مشرق میں اور دوسرا مغرب میں ہو، ملک الموت دونوں کی ایک ہی وقت میں روحیں کیسے قبض کرتے ہیں؟
سورس: Pixabay

  

اشعث ابن اسلم کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ملک الموت سے جن کا نام عزرائیل ہے، دریافت کیا کہ اگر ایک آدمی مشرق میں ہو اور دوسرا مغرب میں اور دونوں کا وقت ایک ہو یا کسی جگہ روحیں قبض کرنی ہوں، جہاں وباء پھیلی ہوئی ہو یا جنگ ہورہی ہو تو تم کیا کرتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ ’’اللہ کے حکم سے روحوں کو بلاتا ہوں اور وہ میری انگلیوں کے درمیان سما جاتی ہیں تو میں انہیں قبض کرلیتا ہوں‘‘۔ ایک روایت یہ بھی ہے کہ پوری زمین ملک الموت کے لیے ایک پلیٹ کی طرح ہے، وہ جسے چاہتا ہے اس میں سے لے لیتا ہے۔

(احیاء العلوم)

مزید :

Ramadan -Ramadan Quote -روشن کرنیں -