موٹروے پولیس نے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

موٹروے پولیس نے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
موٹروے پولیس نے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پولیس نے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر کوٹ مومن کے قریب ایک مشکوک شہزور (پک اپ) کو چیک کرنے کے غرض سے روکنے کا اشارہ کیا گیالیکن شہزور(پک اپ) ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے موقع سے بھگا دی، جس پر اس کا پیچھا کیا گیا ،پولیس کو پیچھے آتے دیکھ کر ملزمان جن میں ڈرائیور کاشف نوید سکنہ سرگودھااور ممتاز سکنہ سرگودھا شامل تھے، گاڑی کو سڑک پر چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر موٹروے پولیس کی جانب سے انتہائی چابکدستی سے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا.

بعد ازاں گاڑی کی تلاشی کےدوران گاڑی سے چار کلو اعلی کوالٹی کی چرس اور چار کلو افیون برآمد ہوئی ، جسے ملزمان بھلوال سے پنڈی بھٹیاں سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان بمعہ گاڑی اور منشیات کوٹ مومن پولیس سٹیشن کے حوالے کر دی گئی۔