پنجاب حکومت نے میٹرو اور سپیڈو بس کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے میٹرو اور سپیڈو بس کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا
پنجاب حکومت نے میٹرو اور سپیڈو بس کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کے حکم پر میٹرواور سپیڈ و بس سروسز بحال کردی گئیں  ہیں تاہم اورنج ٹرین کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہ ہوسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 22 روز قبل کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور میں میٹرو،سپیڈو اور اورنج ٹرین سروسز کو بندکیا گیا تھا۔اب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق میٹرو بس اور سپیڈو بس سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جارہا ہے،  کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -