جنوبی کوریا کی قومی ریسلنگ ٹیم میں کورونا کی تصدیق

جنوبی کوریا کی قومی ریسلنگ ٹیم میں کورونا کی تصدیق
جنوبی کوریا کی قومی ریسلنگ ٹیم میں کورونا کی تصدیق

  

سیول(رضا شاہ) جنوبی کوریا کے کھیلوں کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز بتایا کہ جنوبی کوریا کی مردوں کی قومی ریسلنگ ٹیم کے بیرون ملک مقابلوں کے بعد سات افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ کوریا ریسلنگ فیڈریشن (کے ڈبلیو ایف) کے عہدیدار کے مطابق قومی ٹیم کے 24 ممبروں میں سے 5 کھلاڑیوں اور ایک کوچ میں قازقستان کے شہر الماتی کا دورہ کرنے کے بعد کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،کھلاڑی پیر کو وطن واپس آ گئے ہیں۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ انہیں علاج کے لئے مقامی قرنطینہ کی سہولیات میں منتقل کردیا گیا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ ایک کھلاڑی جو ابھی تک وسطی ایشیائی ملک میں ہے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ اگلے ہفتے ایک اور مقابلے کے لئے قازقستان سے بلغاریہ کے لئے روانہ ہوا تھا۔ کے ڈبلیو ایف کے عہدیدار نے بتایا کہ متاثرہ تمام ممبران کی حالت مستحکم اور اوائل میں ہونے والے ٹیسٹوں میں مزید کسی اضافی بیماری کے لگنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -