"نواز شریف کے قریبی لوگوں نے عمران خان کو کالعدم ٹی ایل پی کو طاقت سے کچلنے کیلئے مس گائیڈ کیا" عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ

"نواز شریف کے قریبی لوگوں نے عمران خان کو کالعدم ٹی ایل پی کو طاقت سے کچلنے ...

  

لاہور (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کے قریبی لوگ جو اب عمران خان کے قریب ہیں انہوں نے مس گائیڈ کیا کہ کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کو طاقت سے کچلا جائے تاہم اہم حلقوں نے کہا کہ ایسا ہوا تو اس کے نقصانات ہوں گے۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ن لیگ چاہتی تھی کہ دھرنا ختم نہ ہو، ن لیگ کے وہ لوگ جو عمران خان کے قریب ہیں وہ انہیں مس گائیڈ کرتے رہے اور کہتے رہے کہ انہیں طاقت سے کچلو۔ ن لیگ سمجھتی تھی کہ اگر تحریک لبیک سڑکوں پر آئی تو حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ اہم حلقوں نے کہا کہ آپ کو پی ڈی ایم نقصان نہیں پہنچاسکی، آپ کر کیا رہے ہیں؟ اگر آپ کالعدم ٹی ایل پی کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس کے نتائج بہتر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج ظلم اور زیادتی کے خلاف ہوتا ہے لیکن جب آپ ہی کسی کی گاڑی پر پتھر مارو گے تو وہ خود ایک جرم ہوجائے گا۔ جنہوں نے ہمارے محافظوں پر گولی چلائی ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -