’عشق رسولﷺ کا دعویٰ لے کر اٹھنے والوں کو مفکر پاکستان کی پیروی کرنی چاہئے ‘ سینیٹراعجاز چوہدری کا مشورہ

’عشق رسولﷺ کا دعویٰ لے کر اٹھنے والوں کو مفکر پاکستان کی پیروی کرنی چاہئے ‘ ...
’عشق رسولﷺ کا دعویٰ لے کر اٹھنے والوں کو مفکر پاکستان کی پیروی کرنی چاہئے ‘ سینیٹراعجاز چوہدری کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ علامہ محمد اقبالؒ کی جس قدر فلسفہ زندگی سے آج امت کو سبق سیکھنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی، مفکر پاکستان سچے عاشق رسولﷺ تھے، عشق کا دعویٰ لے کر اٹھنے والوں کو مفکر پاکستان کی پیروی کرنی چاہئے۔

معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سینیٹر ولید  اقبال کے ہمراہ  مزار اقبالؒ پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ نے برصغیر میں توحید رسالتﷺ کی وہ شمع روشن کی جو قیامت تک اپنی روشنی بکھیرتی رہے گی، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو مفکر پاکستان کے فلسفے کے مطابق ملک کو مدینہ جیسی ریاست بناناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان کے یوم وفات پر ساری امت ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعاءکرتی ہے۔