آسٹریلیا نے چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت کا معاہدہ منسوخ کردیا

آسٹریلیا نے چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت کا معاہدہ منسوخ کردیا
آسٹریلیا نے چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت کا معاہدہ منسوخ کردیا
سورس:   Facebook

  

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے چین کے ساتھ ریاستی حکومت کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت کے معاہدے کو یہ کہتے ہوئے منسوخ کردیا کہ یہ ملک کی خارجہ پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا۔

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریس پین کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست وکٹوریہ کی حکومت کی جانب سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت کے فیصلے کو منسوخ کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ 2018 اور 2019 میں معاہدے کی دو دستاویزات پر دستخط کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ مزید دو ایم او یوز پر بھی سائن ہونا تھے تاہم وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ یہ معاہدے نہ صرف خارجہ پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتے بلکہ آسٹریلیا کے تعلقات کیلئے بھی نقصان دہ ہیں۔

مزید :

Breaking News -بین الاقوامی -